• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل کا ایل این جی خریداری کے حوالے سے بڑا انکشاف


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی خریداری کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹرافیگور نامی کمپنی نے کم از کم 3 اعشاریہ7 ڈالر پر ایل این جی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافیگور نے اس قیمت پر ایل این جی کی پیشکش اپریل میں 1 سال کےلیے کی تھی۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کمپنی ہمارے موجودہ معاہدوں کو اس مقررہ نرخ پر تبدیل کرنے پر راضی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس پیشکش پر کچھ بھی نہیں کیا، کل بھی ایل این جی ٹینڈر میں ایک ہفتے کے لیے کوئی کار گو پیش نہیں کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسروں کے لیے سب سے کم بولی 15 اعشاریہ 28 اور 12 اعشاریہ 95 ڈالرز تھی۔

تازہ ترین