سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر ملتان پہنچنے والے 139 مسافروں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سعودی ائیر لائن سے ملتان پہنچنے والے مسافروں کو سعودی حکومت نے نامکمل امیگریشن کے کاغذات اور سعودی عرب میں مجرمانہ حرکتوں میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا ہے۔
ایف آئی آے حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے، اگر یہ افراد پاکستان کے کسی ادارے کو مطلوب نہیں ہوں گے تو ان کو رہا کردیا جائے گا۔