• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، بم حملے میں کابل کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

افغانستان، بم حملے میں کابل کے ڈپٹی گورنر جاں بحق 


کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ، دارالحکومت کابل کے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محیبی کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے اور ان کے دو محافظ زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محب ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی میں بم نصب کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کو محبوب اللہ محب اپنے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جا رہے تھے کہ بم دھماکہ ہو گیا۔اس حملے میں ان کے دو گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں۔فوری طور پر کسی شدت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔گذشتہ ہفتے افغان حکومت کے وکیل کو مشرقی کابل میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔حالیہ عرصے میں افغانستان میں صحافیوں سمیت اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔10دسمبر کو افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں مقامی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی ملالہ میوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

تازہ ترین