• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس؛ پاکستان کی درجہ بندی دو درجے گر گئی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) پر پاکستان کی درجہ بندی دو درجے گر گئی اور کل 189 ممالک میں سے 2020 کی رپورٹ کے مطابق 154 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کی درجہ بندی 152 ویں پوزیشن پر رہی۔ ملک کی درجہ بندی تمام ہم مرتبہ معیشتوں سے کم رہی اور صرف افغانستان ہی پاکستان سے نیچے رہا اور اس کی درجہ بندی 169 ویں نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی جاری کردہ ایچ ڈی آئی 2020 کے حساب سے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان پاکستان سے آگے رہے۔ یو این ڈی پی کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق کووڈ 19 وبائی بیماری دنیا کو درپیش تازہ ترین بحران ہے لیکن جب تک انسان فطرت پر اپنی گرفت جاری نہیں کرتا ہے یہ آخری نہیں ہوگا۔ اس رپورٹ میں عالمی رہنماؤں کے لئے ایک بالکل واضح انتخاب پیش کیا گیا ہے کہ ماحول اور قدرتی دنیا پر جو بے حد دباؤ ڈالا جارہا ہے اسے کم کرنے کے لئے جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں ورنہ انسانیت کی ترقی رک جائے گی۔

تازہ ترین