لاہور(کرائم رپورٹرسے)عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے تھانہ لاری اڈہ پولیس سے 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔تنویر ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تیرہ دسمبر کے جلسہ میں پنجابیوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی ایسی تقاریر سے پنجابیوں اور پٹھانوں کے درمیان نفرت پیدا ہوسکتی ہے جس سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔