اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)حکومت پاکستان کی دعوت پر افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب ملا برادراخوند وفد کے ہمراہ آج بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ طالبان ترجمان ڈاکٹر نعیم وردگ کے مطابق افغان طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد منگل کی شب ملا برادر کی سربراہی میں دوحہ سےاسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔