راولپنڈی(صباح نیوز) سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی آج بدھ16دسمبر کو منائی جارہی ہے 16دسمبر 2014ء کے دن دہشت گردوں نے پشاور میں قائم آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر اساتذہ سمیت 150 کے قریب طلباء کوشہید کردیا تھا اس اندوہناک سانحہ کوچھ سال بیت گئے مگراس کے زخم آج بھی تازہ ہیں ۔سانحہ میں شہید ہونے والے طلباء و اساتذہ کی یاد میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کاانعقاد کرکے شمعیں روشن کی جائیں گی اور شہداء کے بلنددرجات کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔