• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری استعفے قبول کرنا ضروری نہیں، 6 ماہ تک روکا جاسکتا ہے، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آخری گولی اور آخری خون کے قطرے تک ان کرپٹ سیاستدانوں سے لڑتے رہیں گےاگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ کے نتیجے میں اُن کو کچھ حاصل ہوسکتا ہے ایسا بالکل نہیں ہے ۔

اگر آئینی طور پر ممکن ہوا اور الیکشن کمیشن نے اجازت دی تو سینیٹ کا الیکشن فروری میں کراسکتے ہیں، فوری استعفوں کو قبول کرنا ضروری نہیں ہے چھ مہینے تک روکا جاسکتا ہے، کچھ بھی ہوجائے مولانا کی دال نہیں گلے گی، مریم بلاول کو پنجاب میں متعارف کرارہی ہیں، جنرل باجوہ نے سب کی موجودگی میں کہا کہ ہم منتخب لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ماحول سمجھتی ہے ساری صورتحال سے مطمئن ہے ۔ زرداری بلاول سے تقاریر کرا رہے ہیں اور خود سیاسی کولڈ اسٹوریج میں بیٹھے ہیں ۔ عمران خان کہتے ہیں فروری چھوڑیں دسمبر میں ہی آجائیں عمران خان کہتے ہیں حکومت چھوڑدوں گاان کو این آر او نہیں دیں گے۔

تازہ ترین