پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر حملے کے سانحے کو آج پورے 6 سال گزر گئے ہیں لیکن قوم کا غم آج بھی تازہ ہے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے کررہے ہیں۔
سانحہ اے پی ایس کے دلخراش سانحے کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر سب اُس دن کے حوالے سے واقعات کو یاد کررہے ہیں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
آج کے دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر بےشمار ٹرینڈز بھی سیٹ کیے گئے ہیں جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین شہدا کو سلام پیش کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سانحہ اے پی ایس میری زندگی کا سب سے دل جنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے، کوئی الفاظ والدین کی تسلی کے لیے کافی نہیں ۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم ان معصوم پھولوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔‘
ایک صارف کا کہنا تھا کہ 6 سال قبل آج ہی کے دن اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو آبدیدہ کردیا تھا۔
صارف نے شہدا کو پوری قوم کے ہیروز قرار دیے۔