وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کل کی ملاقات میں بلاول بھٹو کو آئینہ دکھایا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹوزرداری کو بتادیا کہ وہ پارٹی صدر ہیں، فیصلے بھی وہی کریں گے، مریم بی بی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کی اپوزیشن کی خواہش معصومانہ اور بچگانہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنہوں نے حکومت کو گھر بھیجنا ہوتا ہے وہ کر گزرتے ہیں، مہینوں کی مہلت نہیں دیتے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ماضی کا گٹھ جوڑ اور مک مکا کا سلسلہ اب دفن ہو گیا۔