گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ای ڈی اوز طاہر کاشف، طاہر بشیر، حافظ محمد جمیل، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ و دیگر نے شرکت کی، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے احسن اقدامات کرتے ہوئے ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے ادا کریں، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت پنجاب کا یہ مشن ہے کہ ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑپھینکا جائے گا۔