• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرادسعید نے فضل الرحمٰن کی جائیدادوں کی تفصیلات شیئر کر دیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر مواصلات مرادسعید نےاپنے ٹوئٹ میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے فرنٹ مینوں کی جائیدادوں کی تفصیلات شیئر کردیں جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے فرنٹ مین اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک نکلے ہیں.

مراد سعید نےٹویٹ میں لکھا ہے کہ مولانا ڈی آئی خان میں 4گھروں، ایک پلاٹ اور 5ایکڑزمین کے مالک ہیں.

ان کا دبئی میں فلیٹ اور ایف ایٹ اسلام آباد میں بنگلا ہے،وہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی فلیٹس اور دکانوں کے مالک ہیں، فضل الرحمٰن کا ڈی آئی خان میں مدرسہ اور 5ایکڑزرعی زمین جبکہ شورکوٹ میں بھی گھر اور 5ایکڑ زمین ہے.

مولانا فضل الرحمٰن نے حال ہی میں چک شہزاد اسلام آباد میں زمین خریدی، عبدالرؤف عرف ماما سمیت مولانا کے دیگر فرنٹ مین بھی بڑی جائیدادوں کے مالک ہیں۔

تازہ ترین