آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جمائما نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

برطانوی فلم پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ اُن کے ہاں جلد ننھی پری کی آمد متوقع ہے۔

ایسی تمام خبروں کو انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں رد کردیا ہے۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے ہاں کسی بیٹی کی پیدائش متوقع نہیں ہے۔‘

اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ’میں مسلسل آپ کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے ’حوالے‘ سے یاد کرنے کو بُھلانے کی کوشش کرتا ہوں جس کے جواب میں جمائما نے قہقہ لگایا۔

خیال رہے کہ جمائما کو پاکستان سے گئے برسوں بیت گئے ہیں لیکن پاکستانی انہیں یاد رکھے ہوئے ہیں۔

جمائما خود بھی پاکستانیوں کے حوالے سے ٹوئٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک فلم کا بھی اعلان کیا ہے جو پاکستانی لڑکی کے موضوع پر مبنی ہوگی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم پاکستانی کی تلاش تھی جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔


جمائما نے ’آسامی خالی ہے‘ کا ایک نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔

یادرہے کہ حال ہی میں جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔

فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔

خاص رپورٹ سے مزید