سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کہتے ہیں کہ کراؤڈ کے بغیر پی ایس ایل کی اہمیت نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ شائقین کے بغیر لیگ پھیکی لگتی ہے، دیکھنا پڑے گا کہ آنے والے دنوں میں کیا صورتحال ہوتی ہے۔
عاطف رانا نے کہا کہ فرنچائزز نے ہمیشہ بورڈ کے ساتھ مل کر فیصلے کیے ہیں، کورونا وائرس کےباعث امید ہے وہ فیصلہ ہوگا جو اسپانسرز، کراؤڈ، فرنچائزز اور بورڈ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ فنانشل ماڈل کی پیچیدگیوں کو دور کرنا مشکل ہدف ہے، فنانشل ماڈل میں بہت لوگ شامل ہیں وقت تو لگے گا۔
عاطف رانا نے یہ بھی کہا کہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں لیکن کوشش ہے کہ پی ایس ایل ہو۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے باقی ماندہ میچز کے لیے بھی سب نے کوشش کی۔