انٹرنیشنل باکسنگ شو کے لیے پاکستان کے سابق اولمپئن برانز میڈلسٹ حسین شاہ جاپان سے کراچی پہنچ گئے۔
عظیم باکسر حسین شاہ پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ کے پروموٹر ہیں۔
کراچی پہنچنے پر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کے لیے کراچی آیا ہوں۔
حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا سنہرا دور واپس لانے کی خواہش ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بی ایس لوپیز کے درمیان فائٹ 19 دسمبر کو ہوگی۔