سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنی منگنی کے دن کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
بختاور بھٹو سے منگنی ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور اپنی منگنی کے دن کے یادگار لمحات کو صارفین کے ساتھ شیئر کرنے والے محمود چوہدری نے ایک مرتبہ پھر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
محمود چوہدری کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں وہ اپنی منگیتر بختاور بھٹو کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔
بختاور بھٹو کے منگیتر نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا۔
محمود چوہدری کے اس خوبصورت پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔
منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔
تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلِ خانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔
اس موقع پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔