وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کو وزارت داخلہ کے لیے شیخ رشید سے بہتر کوئی آدمی نہیں ملا۔
رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کا چل چلاؤ ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ وزارت داخلہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سے اُوپر کی چیز بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کو کوئی رقم نہیں دی، 20 لاکھ کے قریب کوویڈ کی کٹس استعمال کی ہیں ، جس میں سے 4 لاکھ این ڈی ایم اے نے دی ہیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ این ڈی ا یم اے نے کوئی رقم نہیں دی، سندھ حکومت اپنے وسائل سے کام کررہی ہے۔