• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 15 سرکاری گاڑیاں سابق افسران لے اُڑے

 بلدیہ عظمیٰ کراچی کو محکمے کی سرکاری گاڑیوں کی تلاش ہے، کیونکہ محکمے کی 15 سرکاری گاڑیاں سابق افسران لے اڑے ہیں۔

ان سرکاری افسران کی  فہرست جیو نیوز نےحاصل کرلی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ اور تبدیل ہونے والے افسران نے الاٹ گاڑیاں تاحال واپس نہیں کیں۔

گاڑیاں واپس نہ کرنے والےافسران میں سابق سیکریٹری بلدیات، سابق میٹرو پولیٹن کمشنرز شامل ہیں۔


 مالیاتی مشیر، ڈی جی پارکس اور سینئر ڈائریکٹرز بلدیہ عظمیٰ بھی ان افسران میں شامل ہیں۔

گاڑیوں میں ایک ویگو، 8 کرولا، ایک ہائی ایس اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین