پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوامی وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے متعلق بات کرتے ہوئے نون لیگ کی ترجمان کہا کہ شبلی فراز نے معیشت، آٹا، چینی، بجلی، ایل این جی چوروں کے اجلاس میں شرکت کی۔
انھوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک سے گھبرائے ووٹ چوروں نے جعلی اقتدار بچانے کی حکمتِ عملی تیار کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس نے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں طے کیا گیا کہ کمیشن، کرپشن اور جھوٹ کی رفتار مزید بڑھائی جائے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا گھر جانے کا وقت قریب ہے، انھوں نے عوامی وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔