• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹر صحت کا خزانہ، کئی بیماریوں کو روکنے کا سبب

سبز رنگ کے مٹر پھلی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ موسم سرما میں بڑے آرام سے دستیاب ہوتے ہیں، ان چھوٹے چھوٹے دانوں والی پھلی کو متعدد کھانوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ 

لیکن بہت کم لوگوں کو صحت کے حوالے سے اس سبز رنگ کی پھلی کے فوائد معلوم ہوں۔یہ نہ صرف کھانوں کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں بلکہ آپکی خوراک میں کئی مفید غذائی اجزا کو بھی شامل کرتے ہیں۔

سبز مٹر میں موجود ان مفید غذائی اجزا سے سبزی کھانے کے شوقین افراد کو محروم نہیں رہنا چاہئے۔ متعدد محققین نے مٹر میں موجود ایسے اجزا کی نشاندہی کی ہے جوکہ خطرناک امراض کو لاحق ہونے سے روکتے ہیں۔

انھیں مٹر پنیر، مٹر پلاؤ اور دیگر سبز سبزیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھوک میں کمی لاتا ہے اور اس میں پروٹین اور فائبر بھی ہوتا ہے۔ جوکہ دونوں شکم سیری کے ساتھ کم کلوریز کے استعمال کا سبب بنتے ہیں۔


اسکا سوپ بھی بنتا ہے جو کہ وزن میں کمی کرتا ہے۔ آدھے کپ مٹر میں چار گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ اس میں فولاد، فاسفورس، فولیٹ اور وٹامن اے، کے اور سی بھی ہوتا ہے جوکہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ذیابیطس کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ نظام ہضم کو بہتر بنانے کے ساتھ مفرح قلب اور امیونٹی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین