• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیو بیج کے بغیر بزرگ برطانوی شہری مختص پارکنگ بے استعمال کرسکتے ہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بلیو بیج کے بغیر بزرگ برطانوی شہری بھی غیر فعال افراد کے لیے مختص پارکنگ بے استعمال کرسکتے ہیں۔

حکومت نے حالیہ وضاحت میں کہا ہے کہ مقامی کونسلوں کے پاس مخصوص مقاصد کے لیے اختیارات موجود ہیں، جن کے تحت پنشنرز کے لیے خصوصی پارکنگ مقامات مختص کیے جاسکتے ہیں، چاہے وہ موٹیبلٹی یا بلیو بیج اسکیم کے تحت موبلٹی الاؤنس حاصل نہ کررہے ہوں۔

مقامی ٹرانسپورٹ کے وزیر سائمن لائٹ ووڈ نے کہا ہے کہ روڈ ٹریفک ریگولیشن ایکٹ 1984 کا ایک مخصوص حصہ مقامی حکام کو مخصوص مقاصد کے لیے خالی جگہوں کو نشان زد کرنے، مقامی پارکنگ پرمٹ جاری کرنے، اور مخصوص مقاصد کے لیے جگہیں محفوظ کرنے کے لیے ٹریفک ریگولیشن آرڈرز کا استعمال کرنے کے اختیارات فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل غور ہے کہ یہ معاملات اسکاٹش حکومت اور ٹرانسپورٹ اسکاٹ لینڈ کے حوالے کیے گئے ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں متعدد کالز کی گئی ہیں کہ پنشن عمر کی معذوری کے فوائد میں نقل و حرکت کے عنصر کو شامل کیا جائے تاکہ بوڑھے لوگوں کو بلیو بیج اور موٹیبلٹی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید