• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لئے آئینی ترمیم درکار ہو گی، رضا ربانی


سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لئے آئینی ترمیم درکار ہو گی، سپریم کورٹ ریفرنس بھیج کر کوئی حل نہیں نکلے گا۔

رضا ربانی نے کہا کہ متناسب نمائندگی اور واحد قابل انتقال ووٹ کے حوالے سے ترمیم اس تصور کو تبدیل کر دے گی جس کے لیے سینیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی تیاری کے پیچھے فلسفہ تھا کہ صوبائی اسمبلی میں موجود ہر طرح کی سیاسی رائے کی وفاقی ڈھانچے میں نمائندگی ہو، یہی شریک وفاقیت کا بنیادی اصول ہے۔


رضا ربانی  نے کہا کہ شو آف ہینڈ میں قوم پرست اور مذہبی جماعتیں وفاقی مرکزی دھارے میں شامل نہیں ہو سکیں گی۔ اس سے وفاق میں پولرائزیشن میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی نے خفیہ قابل سراغ (ٹریس ایبل) ووٹ کی تجویز دی تھی۔ ٹریس ایبل ووٹ سے سینیٹ کی تشکیل کے تصور پر فرق نہیں پڑے گا۔

تازہ ترین