کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنے سے متعلق ملزم عادل کامران کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پولیس کے مطابق ملزم خواتین کو سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر ہراساں کرتا تھا، متاثرہ خاتون نے پولیس کے ساتھ رابطہ کر کے ملزم کو گرفتار کروایا تھا،چند روز قبل ملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔