کر اچی( اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نےپختوانخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی زبان اردو اور لاہور کے عوام کے خلاف بیانیہ کو ملکی سلامتی اور یک جہتی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی زبان رابطے کا زریعہ ہے، اسے بولنا احسان نہیں،محمود اچکزئی کے اثاثے ضبط کر کے حکومت انہیں افغانستان بھیج دے جہاں وہ اس قدر آزادی کے ساتھ انتشار پھیلانے کی باتیں نہیں کرسکیں گے۔