• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :بس میں مبینہ خرابی، BRT اسٹیشن پر بسوں کی قطار لگ گئی


پشاور کے بی آر ٹی کے تہکال اسٹیشن پر بس میں مبینہ خرابی کے باعث اسٹیشن پر بس رکنے کی وجہ سے بی آر ٹی بسوں کی قطار لگ گئی۔

پشاور بی آر ٹی کا اسٹاف بس کو راستے سے ہٹانے میں مصروف ہے۔

ادھر ترجمان ٹرانس پشاور عمیر خان کا کہنا ہے کہ تہکال اسٹیشن کے قریب مرکزی کوریڈور پر یک طرفہ بسیں چلائی جا رہی ہیں، بی آر ٹی کی کوئی بس خراب نہیں ہوئی۔

عمیر خان کا مزید کہنا ہے کہ تہکال اسٹیشن کے قریب مین ہول کی مرمت کی جا رہی ہے، جبکہ تہکال پایاں اسٹیشن عارضی طور پر بند ہے۔


ترجمان ٹرانس پشاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرمت کا کام ایک گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا، شہریوں کو بلا تعطل سروس فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین