• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا شو آف ہینڈز کا فیصلہ قانون و آئین سے متصادم ہے، رضا ربانی


سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا شو آف ہینڈز سے متعلق فیصلہ قانون اور آئین سے متصادم ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پھر شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا یہ فیصلہ قانون اور آئین سے متصادم ہے، آئین میں ترمیم کا طریقہ کار آئین میں درج ہے۔


سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کا سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے لینے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے آئین کی دفعات کو ختم نہیں کرسکتی، شوآف ہینڈز اور سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنے کے فیصلے کی وزیراعظم نے تصدیق کی۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ شو آف ہینڈز سینیٹ کے تصور اور تشکیل کو تبدیل کر دے گا، کسی اور طریقہ کار سے قوم پرست، چھوٹی مذہبی جماعتوں کی وفاق میں نمائندگی ختم ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے وفاق اور قوم پرستوں میں تقسیم اور تناؤ میں اضافہ ہوگا، سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی نے خفیہ قابل سراغ ووٹ کی تجویز دی تھی۔

تازہ ترین