ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے کل پاکستان کے انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم اور فلپائن کے جینی بوائے بوکا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
دونوں باکسرز نے کامیابی کے دعوے کیے ہیں۔ جبکہ ایونٹ آرگنائزر باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شائقین کو اچھی پروفیشنل فائٹس دیکھنے کو ملیں گی۔
ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کے علاوہ دیگر نو فائٹس بھی ہوں گی جن کے ویٹ کرنے کا ایونٹ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔ ٹائٹل فائٹ کے لیے محمد وسیم اور جینی بوائے بوکا آمنے سامنے ہوں گے۔
پروفیشنل فائٹس گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوں گی۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں پہلی مرتبہ پروفیشنل فائٹ میں حصہ لے کر خوشی ہو رہی ہے۔ جینی بوائے بوکا کا کہنا ہے کہ فائٹ کے لیے ان کی تیاری اچھی ہے۔
باکسر عامر کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلی مرتبہ پروفیشنل فائٹس ہو رہی ہیں۔ ہمارا باکسر محمد وسیم چیمپئین بنے گا۔