برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے گوردوارہ کرتارپور کا دورہ کیا۔
عامر خان نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کو حقیقی طور پر آزادی دی۔
باکسر عامرخان نے کہا کہ کرتار پور میں مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔
عامرخان نے کہا کہ بھارت کا رویہ اس کے برعکس ہے، بھارت سکھوں کو کرتار پور آنےکی اجازت دے۔
عامرخان آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں وہ باکسنگ فائٹس کے سلسلے میں کل پریس کانفرنس بھی کریں گے۔