کراچی(سٹاف رپورٹر) پروفیشنل انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ہفتے کو پیپلز اسپورٹس کمپلکس لیاری کے باکسنگ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان کے عثمان وزیر نے جمعے کو فائٹ کیلئے اپنا وزن ریکارڈ کروایا۔ ایشین ٹائٹل کا دفاع کرنےکیلئے عثمان وزیر انڈونیشیا کے بی ایس لوپز کا مقابلہ کریں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے آصف ہزارہ اور کامران وہاب بھی فائٹ کرینگے۔ مقابلوں میں پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔