ملک بھر میں ایک دن میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164ہوگئی۔
ایک دن میں سب سے زیادہ اموات سندھ میں رپورٹ ہوئیں، کورونا کے مزید 2 ہزار 972 کیس رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں 39 ہزار 171 ٹیسٹ کئے گئے، مثبت کیسوں کی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد رہی۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا۔
دوسری جانب وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔