• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مزید 83 زندگیاں نگل گیا کیسز ساڑھے 4لاکھ سے بڑھ گئے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی متاثر

اسلام آباد، کراچی(نیوز ایجنسیاں، اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے ،جبکہ مزید 2972 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہےجس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی،حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے، سندھ میں 24؍ گھنٹوں کے دوران 32؍ مریض جاں بحق ہوگئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکروٹ اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار164 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ51 ہزار 494 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 478 ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین