• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے گلگت بلتستان کیلئے بھی کرایے میں کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد تا سکردو اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم سے کم کرایہ 6،915 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کے لیے خصوصی رعایت متعارف کرانے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کا کرایوں میں خصوصی کمی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی کے مطابق خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی گلگت بلتستان جانے والے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی۔ ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین