• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری شادی کی منزلِ مقصود ہے، محمود چوہدری

سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان اُن کی شادی کی منزلِ مقصود ہے۔

بختاور بھٹو سے منگنی ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور اپنی منگنی کے دن کے یادگار لمحات کو صارفین کے ساتھ شیئر کرنے والے محمود چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کے دن کی ایک خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں محمود چوہدری اور بختاور بھٹو کے ہمراہ اُن کے اہلخانہ اور دیگر قریبی دوست موجود ہیں۔

تصویر میں اس جوڑی سمیت اُن کے احباب بھی بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

محمود چوہدری نے یہ فیملی فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ شادی کے لیے تمہاری منزلِ مقصود کیا ہے؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’دوستوں کے سوال پر میں نے جواب دیا کہ میری شادی کی منزلِ مقصود پاکستان ہے۔‘

محمود چوہدری کی اس دلکش پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔

منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

تقریب میں شریک محمود چوہدری کے اہلِ خانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔

اس موقع پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا تھا۔

تازہ ترین