• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کا مریض جہاز سے آف لوڈ

ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کورونا وائرس کے مریض کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔

ملتان سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 8700 میں سوار بہاولپور کے مسافر محمد اقبال کی رپورٹ کورونا پازٹیو تھی ۔

جہاز کے عملے نے جب مسافر کی رپورٹ چیک کی تو فوراً اسے جہاز سے اتار دیا۔

سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے مسافر کو طبی معائنہ کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ ہونے کا مشورہ دیدیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین