• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل اسد عمر کس سے ملے؟



نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے چیئرمین اسد عمر خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل اسد عمر کس کس سے ملے؟

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو اپنے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ کسی سے بھی ملاقات سے گریز کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس ان کی وجہ سے نہ پھیل سکے۔

اسد عمر نے وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ روز (جمعے کو) ہونے والے معاشی ٹیم کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اجلاس میں عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور وقار مسعود بھی شریک ہوئے تھے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 250 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین