میڈیکل و لیڈی میڈیکل آفیسرز کے امتحان کے امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کےتحت ایم او اور ایل ایم او امتحان اور نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان وچیئرمین پبلک سروس کمیشن صورتحال کا نوٹس لیں۔
ڈاکٹر میر وائس نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کےتحت ایم او اورایل ایم او امتحان اورنتائج کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم او اور ایل ایم او کے14سے17دسمبرتک امتحان میں کئی بےضابطگیاں ہوئیں، 866میڈیکل افسروں کی مستقل آسامیوں پر 363 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر میر وائس نے الزام عائد کیا کہ باقی آسامیوں پر ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا، آسامیوں کے لیے ایم سی کیوز ٹیسٹ میں ایک درجن سے زائد غلطیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک کی بجائے12ٹیسٹ لئےگئے، کچھ سوال آدھےدیےگئے۔