• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب صدر پی ایم سی کی پریس کانفرنس میں طلبہ اور والدین کا دھاوا

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے نائب صدر علی رضا  کی پریس کانفرنس میں طلبہ اور ان کے والدین پہنچ گئے اور دھاوا بول دیا۔

طلبہ اور والدین نے دروازے پر ہی نائب صدر پی ایم سی کو احتجاجاًروک لیا۔

طلبہ اور والدین نے موقف اختیار کیا کہ یہاں پر صرف باتیں کررہے ہیں، عملی اقدامات نہیں، ہمارے بچوں کے غلط رزلٹ بھیجے گئے میرٹ کا قتل ہوا۔

والدین کا کہنا تھا کہ رزلٹ میں بڑے پیمانے پر غلطیاں ہیں، غلط رزلٹ اپ لوڈ کیا گیا، ان کی کوتاہیوں سے ہمارے بچوں کے میڈیکل میں داخلے نہیں ہوسکیں گے۔


والدین نے نائب صدر پی ایم سی علی رضا سے مطالبہ کیا کہ ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے، جھوٹی تسلیاں نہ دیں۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے نائب صدر علی رضا نے کہا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ میں گریس نمبر نہیں دیے گئے۔

اسلام آباد میں نائب صدر پاکستان میڈیکل کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے تمام نتائج صوبوں کو بھی بھیج دیئے ہیں، تمام طالبعلم اسی بنیاد پر رجسٹر ہوں گے ۔

تازہ ترین