• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔


نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک کھلونے نما رکشے کی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کی آنکھیں نظر آرہی ہیں۔

اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں کی دُعا، جنت کی ہوا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’امّی مجھے آپ کی بہت یاد آرہی ہے۔‘

نعمان اعجاز کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اداکار کی والدہ کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور تینوں بیٹے شاہ میر، زاویار اور ریان موجود تھے۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میری فیملی میری زندگی ہے۔‘

تازہ ترین