• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر نعمان اعجاز کی فیملی کیساتھ تصویر کے چرچے

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی فیملی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جو فیملی کی محبت کو بیان کرتی نظر آ رہی ہے۔

View this post on Instagram

My life My family #naumaanijaz #naumaanijazofficial #nomanijaz

A post shared by Naumaan Ijaz (@naumaanijazofficial1) on


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور تینوں بیٹے شاہ میر، زاویار اور ریان موجود ہیں.

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے بڑے بیٹے نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ نعمان اعجاز اور اُن کے دونوں چھوٹے بیٹے سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری فیملی میری زندگی ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنانے کی اطلاع مداحوں کو اپنی پوسٹ کے ذریعے دی تھی، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں اداکار بھرپور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے جبکہ اُن کی تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ تھی۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں، غلطیوں کو بھول کر سبق یاد کرتے ہیں کیونکہ یہی زندگی ہے۔‘

تازہ ترین