• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں اس سے 1 لاکھ 45 ہزار 178 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 ہزار 850 ہو گئی۔

بھارت میں 3 لاکھ 9 ہزار 960کورونا وائرس کے مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 8 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہو چکی ہے جبکہ 95 لاکھ 50 ہزار 712 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔


دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 81 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 82 ہزار 482 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ 58 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 819 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 33 لاکھ 41 ہزار 192 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین