دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 81 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 82 ہزار 482 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ 58 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 819 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 33 لاکھ 41 ہزار 192 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 845 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 353 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 71 لاکھ 72 ہزار 222 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 11 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 3 لاکھ 94 ہزار 286 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 45 ہزار 178 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 ہزار 850 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 85 ہزار 687 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 71 لاکھ 63 ہزار 912 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 50 ہزار 347 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 19 ہزار 429 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 60 ہزار 229 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 42 ہزار 990 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 610 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 19 لاکھ 82 ہزار 90 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 66 ہزار 541 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 19 لاکھ 77 ہزار 167 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 67 ہزار 894 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 19 لاکھ 21 ہزار 778 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 48 ہزار 926 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 17 ہزار 448 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 672 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 31 ہزار 374 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 101 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 806 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 250 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 40 ہزار922 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔