پنجاب کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور حافظ آباد کے علاقے شامل ہیں۔
اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ زیادہ کورونا وائرس مثبت آنے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب محمد عثمان نے کہا کہ لاہور کے 22، راولپنڈی کے 9 اور گوجرانوالہ کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریستوران اور دفاتربند رہیں گے جبکہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہوگی۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔