بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے استفسار کیا کہ حب الوطنی میں دئیے گئے میرے بیانات کو سیاست قرار دینے والے پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ سے ان کے ارادوں سے متعلق سوال کیوں نہیں پوچھتے ؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کنگنا رناوت نے کئی یوٹرن لیے اور ساتھ اپنے بیانات کو حب وطنی قرار دیا۔
متنازع بیانات کے حوالے سے شہرت کی حامل بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہاکہ کسان احتجاج پر متعلق میرے خیالات کو نشانہ بنانے والے پریانکا چوپڑا اور دلجیت دوسانجھ سے ان کے ارادوں کے متعلق کیوں نہیں پوچھتے؟
بالی ووڈ اداکارہ جنہوں نے کسانوں کے ملک گیر احتجاج کو ’سیاسی محرک‘ قرار دیا اور ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ میری حب الوطنی کا ثبوت مانگنے والوں نے کبھی پریانکا اور دلجیت دوسانجھ اور ان جیسے لوگوں سے کبھی اُن کے ارادوں کے متعلق پوچھ گچھ کی ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ شاہین باغ کی طرز پر جب کسانوں کی احتجاجی تحریک کا بھانڈا پھوٹ جائے گا تو اس پر بات کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ 10 تا 12 دن کے دوران میں نے ذہنی اور جذباتی اذیت میں نے برداشت کی ہے اور عصمت دری سے متعلق دھمکیوں کو میں نے سنا ہے اس پر کچھ سوالات پوچھنا میرا حق بنتا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سب کچھ واضح ہوجانے کے بعد کسی قسم کے شبہات کی گنجائش نہیں بچی اور ثابت ہوچکا کہ یہ پوری تحریک سیاسی موٹی ویٹڈ تھی، جس میں دہشت گرد بھی شریک ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز ایک بیان میں کنگنا رناوت نے کہا تھاکہ مجھ سے سب سے زیادہ سکھ نفرت کرتے ہیں،آج انہوں نے انہیں محب وطن قرار دیا اور کہا کہ میں پنجاب میں رہی، پلی اور بڑی وہاں ہوئی ہوں، میری اسکولنگ وہاں کی ہے، میں جانتی ہوں پنجاب کے 99 فیصد لوگ علیحدگی نہیں چاہتے، وہ پورے ملک میں ہیں، ارونا چل پردیش سے مہاراشٹر اور دہلی تک وہ پھیلے ہوئے ہیں، یہ سب ہی محب وطن ہیں۔