وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے اپوزیشن اتحاد کے استعفوں پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی سے سوال کیا گیا کہ یہ بتائیں دیگیں پکوانے اور میلاد کروانے والی بات کیا ہے؟
اس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاء اللّٰہ بریانی کی دیگیں اور چھوٹا گوشت کھلائیں گے۔
صحافی نے اعظم سواتی سے استفسار کیا کہ یہ کیوں اور کب ہوگا؟
وزیر ریلوے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس دن انہوں ( اپوزیشن) نے استعفے دیے، اُس دن بطور مسلمان میرا آپ سے وعدہ ہے، سینیٹ میں دیگوں پر دیگیں آئیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بریانی کی یہ دیگیں سینیٹرز اور اُن کے عملے کےلیے ہوں گی۔
اعظم سواتی نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس دن استعفے آئیں گے میں اُسی دن اُن کے استعفے منظور کرواؤں گا۔