گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی پہلی باکسنگ پروفیشنل فائٹ پاکستانی باکسر محمد وسیم نےجیت کر ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
باکسنگ مقابلوں کا افتتاح گورنر پنجاب نے کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی مقابلے دیکھے۔
گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔
دونوں رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر سے اسپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے لوگ پاکستان آ رہے ہیں، آنیوالے دنوں میں باکسنگ کے مزید مقابلے بھی ہوں گے۔
اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پورے ملک سے باکسنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی باکسر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔