• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے دیس میں انسانی آزادیوں کی صورتحال بدترین، عالمی انڈیکس میں تنزلی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سےپردہ اٹھادیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق شخصی ومعاشی آزادی میں تنزلی کے بعدبھارت عالمی انڈیکس میں 111ویں نمبرپرآگیا۔ سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی 17پوائنٹس تنزلی آئی۔

رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43پوائنٹس ملے. انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93مقرر ہیں۔ انڈیکس پوائنٹس قانون کی عمل داری، مذہبی و عوام تحفظ، نظام قانون کی صورت حال دیکھ کردیے جاتے ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 140، بنگلہ دیش کا 139، چین کا 129، بھوٹان کا 108، سری لنکا کا 94اور نیپال کا 92واں نمبر ہے ۔ 

دوسری جانب انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والےممالک میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانک گانک،ڈنمارک، آسٹریلیا، کینیڈا، آئر لینڈ اور ایسٹونیا ابتدائی آٹھ ممالک میں شامل ہیں جبکہ جرمنی اور سوئیڈن دونوں ہی نویں نمبر پر ہے۔

جاپان کا گیارہواںنمبر ہے جبکہ برطانیہ اور امریکا دونوں کا 17واں نمبر ہے ،انسانی حقوق کی بدترین صورتحال میں شام سر فہرست ہے جبکہ ان کے بعد سوڈان، وینزویلا ، یمن اور ایران کا نمبر آتا ہے۔

تازہ ترین