• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب سب کا ہو نا چا ہئے ،سیاستدان آئین پر عمل کریں،جاوید ہاشمی

 ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہو نا چا ہئے لیکن سیاستدانوں اور منتخب ارکان کو آئین پر عمل کرنا ہو گا جنوبی پنجاب سمیت جتنے زیادہ صوبے بنیں گے اتنے مسائل جلد حل ہو ں گے وہ مسلم لیگ کے رہنما اللہ نواز درانی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں صدارتی خطاب کر رہے تھے جس سے تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق ،بریگیڈئیر (ر ) مسعود قریشی ، خواجہ محمد یوسف ، خالد حنیف لودھی ،ندیم قریشی ، ظفر قادری ایڈووکیٹ ،مخدوم زاہد شمسی ،خالد محمود قریشی ،غلام مصطفی ، شجاع خاں علیزئی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کے حالات اتنے مایوس کن نہیں ہیں جتنے کہے جا رہے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کسی بھی دورمیں آئین پر عمل درآمد نہیں کیا گیا  اصل میں سیاستدان اپنی اہمیت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ حالات خراب دکھائی دیتے گذشتہ تین چار سالوں میں پاکستان کی سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ نے مایوس کیا اور ہم نے ماضی کی غلطیوںسے سبق حاصل نہیں کیا احتساب سے کوئی انکار نہیں کر سکتا نیب کا ادارہ احتساب کے لئے موجود ہے لیکن گذشتہ چار دنوں میں نیب نے چار لٹیروں کو معاف کیا اگر میاں نواز شریف پر پانامہ لیکس کا الزام عائد ہوا ہے تو انہیں اس کا سامنا کرنا چا ہئے البتہ رحمان ملک کا بیان سن کر قوم  ہنسنے کے سوا اور کچھ نہیں کہہ رہی  کہ جو کوئی کرپشن میں ملوث ہے اسے جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ لندن اور دبئی میں سارے سیاستدان ایک ہی محلے میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کو جانتے ہیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے 1993میں نواز شریف سے کہا تھا کہ آپ اپنے اثاثے باہر نہ لے جائیں اور سرمایہ اپنے ملک میں رکھیں میں آج تک اس سچ بولنے کی سزا بھگت رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اگر اڑھائی سو ارب ڈالر ملک میں واپس آ جائیں تو ملک بجلی ،گیس اور دیگر بحرانوں سے نکل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ملک کی خاطر پیسے کی قربانی دینا ہو گی۔ 
تازہ ترین