معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ لاہور میں 30سال بعد جنرل اسپتال بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےفیروز پور روڈ پراسپتال بنانے کی منظوری دےدی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ ایک ہزار بستروں پرمشتمل اسپتال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شوبازوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظرصحت کی سہولتوں میں اضافہ نہ کیا، بزدار حکومت محرومیوں کا مداوا کرنے کےلیے کوشاں ہے۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ 2021ء تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے۔