• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل میں کوئی بچانے نہیں آتا، نعمان اعجاز

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مشکل وقت میں کوئی کسی کا ساتھ دینے اور اُسے بچانے نہیں آتا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار کی آنکھوں میں ایک مایوسی نظر آرہی ہے۔


نعمان اعجاز نے اپنی اس پوسٹ کے ایک ایسا کیپشن دیا جو معنی خیز ہونے کے ساتھ ہی دل چُھولینے والا بھی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مشکل وقت میں کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا کیونکہ یہ زندگی سو فیصد صرف آپ کی ذمہ داری ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’لہٰذا براہِ کرم خود اپنے آپ کی دیکھ بھال کریں۔‘

اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا تھا۔

اداکار نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ماں کی دُعا، جنت کی ہوا۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’امّی مجھے آپ کی بہت یاد آرہی ہے۔‘

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

تازہ ترین