وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھادیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے حالیہ دورے میں پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے معاملات پر بھی بات کی۔
شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ نے 15 لاکھ پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو یو اے ای کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ ویزا پابندیاں عارضی ہیں۔
یو اے ای حکام نے اپنے موقف میں کہا کہ پابندیاں کورونا پھیلاؤں کی وجہ سے عائد کی گئیں۔